وزیراعظم شہباز شریف کی سپین کو فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر مبارکباد
07-20-2026
(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سپین کو فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سپین کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپینش ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل، اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو کامیاب ورلڈ کپ میزبانی پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا کی حکومتوں اور عوام کی مثالی شراکت داری قابلِ ستائش ہے، فیفا صدر جیانی انفانٹینو اور پوری فیفا ٹیم کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کھیل سرحدوں سے بالاتر ہو کر انسانیت کو جوڑتا ہے، دوستی، اتحاد اور باہمی احترام کا یہی جذبہ مستقبل میں بھی دنیا کی رہنمائی کرتا رہے، وزیر اعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو ورلڈ کی شاندار میزبانی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیل دوستی ،اتحاد اور عالمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔