لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

07-20-2026

(لاہور نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش ریکارڈ کی گئی، اعداد و شمار کے مطابق گلشن راوی میں سب سے زیادہ 43.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ سمن آباد میں 43.2 ملی میٹر اور سگیاں میں 36.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن میں 16.2 ملی میٹر، فرخ آباد میں 11.6 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 10.8 ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 5.6 ملی میٹر، جیل روڈ پر 4.5 ملی میٹر، گلبرگ میں 1 ملی میٹر، چوک ناخدا میں 1 ملی میٹر اور نشتر ٹاؤن میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے نشیبی علاقوں کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔