آج سے 24 جولائی تک وقفے وقفے سے بادل برسنے کے امکانات، محکمہ موسمیات

07-20-2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے 24 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار رہنے کے ساتھ ساتھ دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور دریائی علاقوں میں صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث حبس کی شدت بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔