رواں سال سائیکل چوری کے 156، مویشی چوری کے 508 مقدمات درج
07-19-2026
(لاہور نیوز) مویشی چور گروہ کی واردتیں جاری، شہر لاہور میں رواں سال سائیکل چوری کے 156، مویشی چوری کے 508 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ سول لائنز ڈویژن میں رواں سال سائیکل چوری کی 14 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ مویشی چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 163 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، صدر ڈویژن میں 158، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مویشی چوری کے 81 مقدمات درج ہوئے، اسی طرح کینٹ ڈویژن سائیکل چوری کے 47 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، صدر ڈویژن میں 35، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سائیکل چوری کے 26 مقدمات درج ہوئے، سٹی ڈویژن سے 19 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 15 سائیکلیں چوری ہوئیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 46، سٹی ڈویژن میں مویشی چوری کی 42 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ سول لائنز ڈویژن میں رواں سال مویشی چوری کے 18 مقدمات درج کئے گئے۔