ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پہلے روز پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز سمیت 10 میڈل جیت لیے
07-19-2026
(ویب ڈیسک) بنگلادیش میں شروع ہونے والی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان نے دو گولڈ، ایک سلور اور سات برانز میڈلز کے ساتھ 10 میڈل جیت لیے۔
میر پور میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے میر حمزہ کاسی نے گولڈ میڈل جیتا، میر حمزہ کاسی مائنس 75 کے جی میں گولڈ میڈل جیتا۔ طہٰ مصطفیٰ نے مائنس 63 کے جی کلاس جونیئیر کیٹیگری میں پاکستان کو دوسرا گولڈ میڈل دلایا۔ پاکستان کی پانچ ویمنز کراٹے کاز نے کانسی کے تمغے جیتے، پاکستان کی انیتا فاطمہ، حافظہ اقرا منور، اقصیٰ اعظم، لائبہ ضیاء اور رابعہ فاروق نے کانسی کے تمغے جیتے۔ پاکستان کے مینز ایونٹ میں میر واعظ خان نے چاندی کا تمغہ جیتا، شمش افتخار اور میر حمزہ نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔