غازی یوٹرن: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

07-19-2026

(لاہور نیوز) غازی یوٹرن چونگی قصور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک رانا یونس کے مطابق حادثے میں 20 سالہ احتشام موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دو دیگر نوجوان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اس کی شناخت اور تلاش کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔