ڈیزل مہنگا، منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ

07-18-2026

(لاہور نیوز) پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مال برداری کے کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی چوہدری کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ حاجی شیر علی چوہدری کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات مختلف شعبوں پر مرتب ہوں گے، جبکہ مال برداری مہنگی ہونے سے اشیائے ضروریہ سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی مزید اضافے کا خدشہ ہے۔