مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 روپے 33 پیسے فی لٹر اضافہ
07-18-2026
(لاہور نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 روپے 33 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 276 روپے 66 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی سرکاری قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لٹر تھی۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کا تیل استعمال کرنے والے گھریلو اور تجارتی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔