حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
07-17-2026
(لاہورنیوز) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن پٹرولیم ڈویژن نے جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔