کاہنہ: گھر سے ماں کی 3 بچوں سمیت نعشیں برآمد، زہر دینے سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری
07-17-2026
(لاہور نیوز) ویلنشیا ٹاؤن، بی ون بلاک کے ایک گھر سے 3 بہن بھائی مردہ حالت میں پائے گئے۔
پولیس کے مطابق متوفین میں 16 سالہ ریحان، 11 سالہ عریشہ اور 9 سالہ ارسل شامل ہیں، بچوں کے والد ناصر ڈوگر کو حراست میں لے کر مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ بچوں کی 40 سالہ والدہ علینہ کو جناح ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کے والد نے بیوی پر بچوں کو زہر دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، بچوں کی ہلاکت سمیت دیگر وجوہات پر تحقیقات کا جاری ہیں جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔