لاہور: 289 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 357 زخمی

07-17-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 289 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 357 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 124 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث طبی امداد کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 233 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔