سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
07-17-2026
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 694 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا، 100 انڈیکس 74 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 198 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔ دوسرے ٹریڈنگ سیشن کا آغاز بھی مثبت زون میں ہوا تاہم کاروباری روز کے اختتام سے قبل سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 320 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 75 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینچ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 123 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔