لاہور: غیر قانونی مقیم 93 افغان باشندے ہولڈنگ سینٹر منتقل
07-17-2026
(لاہور نیوز) پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سٹی ڈویژن میں مختلف کارروائیوں کے دوران 121 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد 28 افغان باشندوں کو رہا کر دیا گیا جبکہ 93 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ہولڈنگ سینٹر ٹھوکر نیاز بیگ منتقل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاہم قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے زیر حراست افراد کو متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس بلاامتیاز غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔