طلباء کو لیب ٹاپ، سکالرشپ، الیکٹرک بائیکس مل رہی ہیں، عظمیٰ بخاری
07-17-2026
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ طلباء کو لیب ٹاپ، سکالرشپ، الیکٹرک بائیکس مل رہی ہیں، نوازشریف سکول آف ایمینس منصوبہ تعلیمی انقلاب ثابت ہوگا، لاہور میں نوازشریف کینسر ہسپتال اور سرگودھا میں کاڈیالوجی ہسپتال مکمل ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور تمام ٹیسٹ مفت ہورہے ہیں، پنجاب میں اضلاع کے بعد تحصیل لیول تک گرین الیکٹرک بسوں کا جال بچھایا جارہا ہے، سخت گرمی کے موسم میں اے سی والی الیکٹرک بسیں عام آدمی کیلئے بہت بڑی نعمت ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز نے حکومتی وسائل کوپنجاب کے کونے کونے تک پہنچا دیا ہے، پہلے عوام حکومت کو ڈھونڈتے تھے اب حکومت لوگوں کے پاس پہنچ رہی ہے، یہی مریم نواز کی حکومت اور باقی حکومتوں میں سب سے بڑا بنیادی فرق ہے۔