گلبرگ، 17 سالہ لڑکی زہریلی گولیاں کھانے سے جاں بحق

07-17-2026

(لاہور نیوز) گلبرگ کے علاقے فردوس مارکیٹ میں 17 سالہ لڑکی زہریلی گولیاں کھانے کے بعد جاں بحق ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد پیش آیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق 17 سالہ مناہل  نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے بعد زہریلی گولیاں کھائیں، انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکیں، متوفیہ کی شناخت 17 سالہ مناہل کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جہاں شواہد اکٹھے کئے گئے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، بعد ازاں پولیس کارروائی مکمل ہونے پر ایدھی رضاکاروں  نے میت کو ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اصل وجوہات جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔