پی آئی سی لاہور میں 11 ماہ کے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار
07-17-2026
(لاہور نیوز) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں 11 ماہ کے بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، شادمان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو ہسپتال سے حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق شبیر نامی شخص اپنی اہلیہ کے ہمراہ چیک اپ کے لیے پی آئی سی آیا تھا۔ اس دوران ملزمہ طیبہ اپنی چھوٹی بہن جنت کے ساتھ مبینہ طور پر بچے کی ریکی کرتی رہی اور موقع ملنے پر بہانے سے بچے کو لے کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔