کیمپ جیل میں قیدی کا دورانِ علاج ہسپتال میں انتقال
07-16-2026
(لاہور نیوز) شادمان کیمپ جیل کا ایک قیدی دورانِ علاج ہسپتال میں انتقال کر گیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 60 سالہ غلام محی الدین کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی۔ بعد ازاں ایدھی رضاکاروں نے متوفی کی لاش ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی، جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔