لاہو ر: 251 ٹریفک حادثات میں 294 افراد زخمی
07-16-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 251 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 294 افراد زخمی ہوئے، 87 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 205 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔