وارداتوں کی سینچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار
07-16-2026
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف پر عزم ہے ۔ لاہور شہر میں وارداتوں کی سینچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار ہو گیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 109 وارداتیں کی۔ ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے دبئی چوک سے گرفتار کیا۔ ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ملزم ذیشان قانونی کارروائی کیلئے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔ ڈولفن سکواڈ،پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہے۔