نشترکالونی کے قریب سڑک پر شگاف پڑنے سے 3 موٹر سائیکلیں گر گئیں
07-16-2026
(لاہور نیوز) نشترکالونی کے قریب سڑک پر شگاف پڑنے3موٹر سائیکلیں گر گئیں۔
ریسکیو کی جانب سے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کرین کی مدد سے موٹر سائیکلوں کو باہر نکالا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ شگاف پڑنے کی وجہ سے سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تاہم حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔