عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ
07-16-2026
(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے کیساتھ 4 ہزار 30 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 742 روپے ہوگئی۔