پاکستان نےجولائی کیلئے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
07-16-2026
(ویب ڈیسک)پاکستان نےجولائی کیلئے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگو 20.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر خریدا گیا، جولائی میں اب تک خریدا جانے والا یہ مہنگا ترین کارگو ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایل این جی کارگو 21 سے 22 جولائی کے درمیان مہیا ہوگا، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے آج ایل این جی سپلائی کی بولیاں کھولیں، مجموعی طور پر ایل این جی کارگو کے لیے 2 بولیاں موصول ہوئیں۔ ایک عالمی کمپنی نے 20.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سب سےکم بولی لگائی، دوسری عالمی کمپنی نے21.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوکی بولی دی۔