سابق شوہر کے قتل کیس کا فیصلہ، سابقہ بیوی سمیت 4 ملزمان کو عمر قید

07-16-2026

(لاہور نیوز) سیشن کورٹ نے اچھرہ کے رہائشی جاوید اختر کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتول کی سابقہ بیوی بلقیس سمیت چار ملزمان کو عمر قید اور 8،8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا  نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ بلقیس، شمس رسول، عبدالرحمان اور خدیجہ اظہر کو سزا کا حکم دیا، استغاثہ کی جانب سے پراسیکیوٹر جاوید اقبال بھٹی  نے سی ڈی آر رپورٹ سمیت 17 گواہان کے بیانات پیش کئے۔ استغاثہ کے مطابق اچھرہ پولیس  نے 2025 میں مقدمہ درج کیا تھا، ملزمہ بلقیس  نے جائیداد اور اسلحہ حاصل کرنے کی غرض سے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر جاوید اختر کے قتل کی منصوبہ بندی کی، مقتول، جو سعودی عرب میں ملازمت کرتا تھا اور اچھرہ میں جائیداد کا مالک تھا، کو گھر میں سوتے ہوئے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔