امیر چوک: غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹ گئی، 3 افراد زخمی
07-16-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کالج روڈ امیر چوک میں غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔