ڈکیتی کی جھوٹی 15 کالز کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
07-16-2026
(لاہور نیوز) پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کالز کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق کاہنہ پولیس نے ملزم مدثر کو سینٹرل پارک جبکہ فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم عزیز کو مولانا شوکت علی روڈ سے حراست میں لیا، ملزمان نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ دو موٹرسائیکل سوار اسلحے کے زور پر نقدی اور سونا چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں دونوں ملزمان کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، جس پر ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ 15 پر جھوٹی کال کرنا سنگین جرم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔