ہیٹ ویو: صوبہ بھر میں تمام فلٹریشن پلانٹس فعال رکھنے کی ہدایت
07-16-2026
(لاہور نیوز) ہیٹ ویو اور شدید گرمی کے پیش نظر سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس مکمل طور پر فعال رکھے جائیں، شہریوں کو معیاری پینے کا پانی فراہم کیا جائے اور فلٹرز کی بروقت تبدیلی یقینی بنائی جائے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ برقرار رکھنے اور فیلڈ ٹیموں کے ذریعے فلٹریشن پلانٹس کی مؤثر مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے زیادہ پانی پئیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔