پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کا قیام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
07-16-2026
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کے قیام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست ثناء افضل ملک نے اپنے وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی، سپیکر پنجاب اسمبلی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی عدلیہ کے اختیارات استعمال کر رہی ہے، جو آئین اور قانون کے منافی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اراکین اسمبلی کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ بنوانے کی ہدایات دینا بھی غیر قانونی اقدام ہے۔ درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کے قیام کو کالعدم قرار دیا جائے۔