اوور سپیڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 700 سے زائد گاڑیوں کے ای چالان
07-16-2026
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں ماہ ایک ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف کارروائی جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 700 سے زائد گاڑیوں کے مالکان کو ای چالان جاری کئے گئے، مؤثر کارروائیوں کے باعث گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اوور سپیڈنگ کے واقعات میں 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے بتایا کہ موٹرسائیکلوں کیلئے رفتار کی حد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے اور خلاف ورزیوں کی نگرانی کیلئے سپیڈ گن مشینیں استعمال کی جا رہی ہیں۔ ادھر چیف ٹریفک آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس یا ایکسپائر لائسنس کے حامل افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لی جائیں گی، انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ ٹریفک قوانین اور مقررہ حد رفتار کی پابندی یقینی بنائیں۔