کاہنہ: 35 سالہ شخص کی پنکھے سے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی
07-16-2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے چونگی امر سدھو میں ایک شخص نے مبینہ طور پرچھت کے پنکھے کے ساتھ پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ہے، متوفی کی عمر 35 سال تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، ابتدائی طور پر خودکشی کی وجہ پتہ نہ چل سکی ۔