ون ڈے ورلڈ کپ کا فارمیٹ تبدیل کرنے پر غور
07-15-2026
(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈ کپ کا فارمیٹ تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 14 سے کم کر کے 12 کرنے کی تجاویز ہے، 2027ء کے ورلڈ کپ میں 'سپر سیون' مرحلہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹس کے فارمیٹ میں تبدیلی سے پاک۔بھارت روایتی ٹاکرے مزید بڑھ جائیں گے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو مزید سنسنی خیز بنانے کے لیے سیمی فائنلز شامل کرنے کی بھی تجویز ہے، مڈل رینکڈ ٹیموں میں ٹیسٹ کرکٹ کا جوش بڑھانے کے لیے سیمی فائنل کا فارمولا زیرِ غور ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 'سپر ایٹ' مرحلے کو 'سپر ٹین' میں تبدیل کرنے کا جائزہ لے رہی ہے، فٹ بال کی طرز پر اب کرکٹ میں بھی ورلڈ کلب ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کرانے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، مستقبل میں باہمی سیریز کے بجائے چار ملکی منی ٹورنامنٹس کرائے۔