بانی سے ملاقات، 6 رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی

07-15-2026

(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل میں کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن مقرر ہے، جس کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 افراد پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔

اڈیالہ جیل میں ہونیوالی ملاقات کے لیے بھیجی گئی فہرست میں حاجی امان اللہ، محمد شاہد علی چوہان، سید حامد خان، سجاد علی بٹ، نعمان مغل اور اقصیٰ حیات کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں شامل تمام رہنما کل (جمعرات) کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔