پنجاب سمیت ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

07-15-2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم  گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ شام/رات میں مری، گلیات،  راولپنڈی، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،  گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ اور گردنواح   میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر  بارش  کا امکان ہے۔