پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کا ڈی پی او قصور کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ

07-15-2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کی تاریخ کی پہلی پارلیمانی جوڈیشل کمیٹی کے اجلاس میں ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے، انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں قواعد کے مطابق طلبی کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا۔ کمیٹی کے فیصلے کے بعد سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے دفتر نے شوکاز نوٹس کی تیاری شروع کر دی، نوٹس جاری ہونے کے بعد ڈی پی او قصور پیر کے روز دوبارہ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا جواب جمع کرائیں گے۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان شوکت راجہ، نورالامین وٹو، چوہدری افتخار حسین، ملک نوشیر خان، محمد اشرف رسول اور امجد علی جاوید بھی شریک تھے۔