لاہور بورڈ کا اساتذہ کو بڑا ریلیف، 50 فیصد معاوضوں میں اضافہ

07-15-2026

(لاہور نیوز) امتحانی ڈیوٹیاں انجام دینے والے لاہور بھر کے ہزاروں اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی۔

 حکام کے مطابق لاہور بورڈ  نے امتحانی عملے کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا،نئے فیصلے کے تحت سپرنٹنڈنٹ کا یومیہ معاوضہ ایک ہزار 560 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار 340 روپے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا ایک ہزار 260 سے بڑھا کر ایک ہزار 800 روپے جبکہ نگران عملے کا معاوضہ ایک ہزار سے بڑھا کر ایک ہزار 500 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح موبائل انسپکٹر کا معاوضہ ایک ہزار 80 سے بڑھا کر ایک ہزار 620 روپے، ڈسٹری بیوٹر انسپکٹر کا ایک ہزار 200 سے بڑھا کر ایک ہزار 800 روپے اور پریکٹیکل ایگزمینر کا معاوضہ ایک ہزار 540 سے بڑھا کر 2 ہزار 310 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کا کہنا ہے کہ معاوضوں میں اضافہ اساتذہ کی محنت، دیانت اور امتحانی عمل میں ان کی خدمات کے اعتراف کا مظہر ہے۔