پنجاب بار کونسل کا آن لائن مقدماتی نظام کیخلاف صوبہ بھر میں کل مکمل ہڑتال کا اعلان

07-15-2026

(لاہور نیوز) پنجاب بار کونسل نے آن لائن مقدماتی نظام کیخلاف پنجاب بھر میں کل مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

محکمہ مال کے نئے آن لائن مقدماتی نظام کیخلاف ہڑتال کی کال دی گئی، بار عہدیدار کے مطابق 16جولائی کو وکلا پنجاب بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ بار کونسل  نے حکومت سے ریونیو کیس مینجمنٹ سسٹم کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ سیکرٹری پنجاب بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی کال کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔