ریلوے مسافروں کیلئے خوشخبری، لاہور براستہ قصور پاکپتن ٹرین بحال

07-15-2026

(لاہور نیوز) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور براستہ قصور، پاک پتن، لاہور کے درمیان بلھے شاہ پسنجر ٹرین کو 17 جولائی 2026 سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

بلھے شاہ 257Up پسنجر ٹرین پاک پتن سے صبح پانچ بجے روانہ ہو کر کوٹ لکھپت، رائیونڈ اور قصور سے ہوتی ہوئی صبح 10 بج کر 50 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔  جبکہ بلھے شاہ 258 ڈاؤن لاہور سے سہ پہر چار بجے روانہ ہو کر رات نو بج کر 30 منٹ پر پاک پتن ریلوے سٹیشن پہنچے گی، یہ ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہو گی۔