کوئی بھی پاکستانی تنسیخ شدہ نائیکوپ پر ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا
07-15-2026
(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے نئی سفری گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق کوئی بھی پاکستانی زائد المیعاد نائیکوپ کے ساتھ بیرون ملک سے پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا، کوئی بھی پاکستانی تنسیخ شدہ نائیکوپ پر بھی پاکستان داخل نہیں ہو سکے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آنے کیلئے پاکستانی ویزا یا درست نائیکوپ ہونا لازمی ہے، غیرملکی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستانی ویزا یا کارآمد نائیکوپ کا ہونا ضروری ہو گا۔ برطانیہ سمیت تمام ممالک سے آنے والے مسافروں پر یہ پابندی عائد ہو گی، وزارت داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز کے حوالے سے امیگریشن حکام کو آگاہ کر دیا ہے، تمام ہوائی اڈوں پر نئی گائیڈ لائنز نافذ کر دی گئی ہیں۔