ملک میں رجسٹرڈ فائیو جی موبائل فونز کی تعداد 38 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی

07-15-2026

(ویب ڈیسک) ملک میں مقامی سطح پر رجسٹرڈ فائیو جی موبائل فونز کی تعداد 38 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق اپریل کے دوران ملک میں ایک لاکھ 62 ہزار 40 فائیو جی موبائل فونز مقامی طور پر تیار کئے گئے، مئی تک مقامی سطح پر تیار کردہ فائیو جی ڈیوائسز کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 326 تک پہنچ گئی۔ دستاویز کےمطابق مقامی پیداوار سے صارفین کو نسبتاً کم قیمت پر فائیو جی سمارٹ فونز دستیاب ہوں گے، مقامی سطح پر مختلف کمپنیوں کی جانب سے فائیو جی فونز تیار کئے جا رہے ہیں، فائیو جی سروس کے استعمال کیلئے صارفین کو مطابقت رکھنے والے ہینڈسیٹس درکار ہوں گے، بعض فائیو جی ڈیوائسز میں سروس فعال کرنے کیلئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ بھی ضروری ہو گا۔