ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچ گئی
07-15-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچ گئی۔
قومی سکواڈ آج آرام کرنے کے بعد کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ قبل ازیں پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔