رائیونڈ: قسطوں کی رقم کے تنازع پر شو روم مالک کا مبینہ تشدد، ماں بیٹا زخمی

07-15-2026

(لاہور نیوز) رائے ونڈ کے نواحی گاؤں بابلیانہ میں قسطوں کی رقم کے تنازع پر مبینہ طور پر الیکٹرونکس شو روم کے مالک اور اس کے ساتھیوں نے ماں اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ نوجوان نے ایک الیکٹرونکس شو روم سے قسطوں پر سامان خریدا تھا۔ مبینہ طور پر اقساط کی عدم ادائیگی پر شو روم کے مالک اور اس کے ساتھیوں نے ماں اور بیٹے پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔