گجر پورہ : جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے 80 سالہ باپ کو قتل کر دیا

07-15-2026

(لاہور نیوز) گجر پورہ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے 80 سالہ والد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں بزرگ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔