لاہور: 255 ٹریفک حادثات میں 2 افرادجاں بحق، 296 زخمی

07-14-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 255 ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 296 زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 109 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ 187 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام  نے بتایا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔