غریب بچوں کے تعلیمی حق کے نفاذ کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی متحرک، نجی سکولز سے رپورٹ طلب

07-14-2026

(لاہور نیوز) لاہور میں غریب بچوں کے تعلیمی حق کے نفاذ کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی متحرک ہو گئی۔

پرائیویٹ سکولوں کو 10 فیصد غریب بچوں کے داخلوں کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  نے نجی سکولوں کو آخری وارننگ نوٹس جاری کر دیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا کہ ہر کلاس میں 10 فیصد محروم بچوں کے مفت داخلے یقینی بنائیں، نجی سکول 10 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کی تفصیلات 3 دن میں جمع کرائیں، غریب بچوں کے مفت داخلوں سے متعلق ڈیٹا نہ دینے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ 10 فیصد کوٹہ پورا نہ کرنے والے نجی سکول جرمانوں اور رجسٹریشن معطلی کے خطرے سے دوچار ہو گئے، ایجوکیشن اتھارٹی کا پرائیویٹ سکولوں سے پسماندہ بچوں کے داخلوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔  پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن رولز 2024 پر عمل درآمد سے متعلق نجی سکولوں کو 10 فیصد مفت داخلوں کی تفصیلات سافٹ اور ہارڈ کاپی میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔