ڈی آئی جی آپریشنز نے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیئے
07-14-2026
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
ندیم گجر کو ایس ایچ او سندر جبکہ احسن جسپال کو بادامی باغ سے ایس ایچ او کاہنہ تعینات کر دیا گیا، عرفان چدھڑ مصطفی ٹاؤن سے ایس ایچ او اسلام پورہ، میاں زاہد ایس ایچ او لیاقت آباد، عاقب نصیر ایس ایچ او موچی گیٹ، سب انسپکٹر رضوان ایس ایچ او داتا دربار جبکہ سہیل احمد ایس ایچ او لٹن روڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح انسپکٹر علی زہیب ایس ایچ اوگڑھی شاہو، شیخ کاشف یوسف ایس ایچ او نصیرآباد، علی عادل ایس ایچ اویکی گیٹ جبکہ محمد ندیم کو ایس ایچ او لوہاری گیٹ تعینات کر دیاگیا ہے، بادامی باغ جنرل ڈیوٹی سےعلی نقی ایس ایچ او بھاٹی گیٹ اور عامر انجم گارڈن ٹاؤن سے ایس ایچ او ہنجروال جبکہ عظیم رشیدکوایس ایچ او مصطفی ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ہے۔