پنجاب: سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے خریدے گئے 6 ہزار سے زائد ایئر کنڈیشنرز نصب نہ ہو سکے

07-14-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے تین سال قبل سوا دو ارب روپے کی لاگت سے خریدے گئے 6 ہزار 600 ایئرکنڈیشنرز کی تنصیب کا عمل اب تک مکمل نہیں ہو سکا جس کے باعث مریض اور طبی عملے کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق تین گرمیوں کے موسم گزرنے کے باوجود 200 سے زائد ایئرکنڈیشنرز اب بھی سٹورز میں پڑے ہیں جبکہ مختلف سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کیے گئے 500 سے زائد ایئرکنڈیشنرز بھی تاحال نصب نہیں کیے جا سکے۔ ذرائع کے مطابق ایئرکنڈیشنرز کی تنصیب میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ اضافی ایلومینیم پائپوں کی خریداری کے لیے فنڈز کی عدم دستیابی ہے، جس کے باعث متعدد ہسپتالوں میں تنصیب کا عمل ادھورا رہ گیا ہے۔