لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

07-14-2026

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، ٹاؤن شپ، کوٹ لکھپت اور پیکو روڈ کے اطراف بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد گرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا جبکہ شہریوں نے شدید حبس اور گرمی سے عارضی ریلیف محسوس کیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران شہر کے مزید علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔