سندر: تیز رفتار ٹرالے کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق، مقدمہ درج

07-14-2026

(لاہور نیوز) سندر کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالے کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کہروڑ پکا کا رہائشی 8 سالہ عبدالباسط اپنے دادا کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ لوہاراں والا کھوہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث بچہ سڑک پر گر گیا۔ حادثے کے دوران ٹرالہ بچے کے اوپر سے گزر گیا، جس کے نتیجے میں عبدالباسط موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ ٹرالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے متوفی کے چچا کی درخواست پر نامعلوم ٹرالہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔