ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، اپنے گروپ میں پہلا نمبر

07-14-2026

(ویب ڈیسک) ایشین انڈر 18 والی بال چیمپین شپ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تیسری فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے گروپ کے آخری میچ میں تھائی لینڈ کو تین صفر سے شکست دی، پاکستان نے 19-25، 19-25 اور 23-25 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے تینوں میچز جیت کر گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں کرغزستان اور دوسرے میچ میں قازقستان کو شکست دی تھی۔