شفیق آباد پولیس کی کارروائی، دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

07-14-2026

(لاہور نیوز) شفیق آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان چند روز قبل ایک گلی میں کھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے تھے، جس کی واردات قریبی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئی تھی۔ ایس پی سٹی عاطف امیر  نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا، جس کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والا دو رکنی گروہ شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا، ملزمان کے قبضے سے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جبار اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان سے مزید وارداتوں کے انکشافات کی توقع ہے۔