پرانی انارکلی: جان لیوا کرتب کرنے والا ون ویلر گرفتار
07-14-2026
(لاہور نیوز) پرانی انارکلی پولیس کی کامیاب کارروائی ، جان لیوا ون ویلنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم کو دورانِ پٹرولنگ پی ایم جی چوک سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم، جس کی شناخت ساحل کے نام سے ہوئی ہے، صبح سویرے اور رات کے اوقات میں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر خطرناک ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرتا تھا، جس سے شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہوتے تھے۔ تحقیقات کے مطابق ملزم اپنے دوستوں کے ہمراہ ون ویلنگ کی ویڈیوز بناتا اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرتا تھا، جس سے نوجوانوں میں خطرناک رجحان کو فروغ مل رہا تھا۔ پولیس نے ملزم ساحل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔